حکومت کو اگست میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پامسٹ قاسم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی

حکومت کو اگست میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پامسٹ قاسم کی پیش گوئی سچ ثابت ...
حکومت کو اگست میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پامسٹ قاسم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی
کیپشن: qaseem

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )اسٹرالجر پامسٹ قاسم چو ہدری کی 2013ءمیں کی گئی پیش گو ئی سچ ثابت ہوئی جو یہ تھی کہ مو جو دہ حکو مت کو 2014ءکے ماو جو لائی اگست میں کافی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑے گا جو مو جو دہ حالات میں ایسا ہی ہو رہا ہے 2013ءمیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو معروف پامسٹ قاسم چودھری نے پیش گو ئی میں بتا یا گیاتھا کہ حکو مت کے ڈیڑھ سال اقتدار میں رہنے کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت کو سیاسی ، معاشی اور توانائی بحران میں مزید اضافے کا سامنا لا حق ہو گا قاسم چودھری کی اب پیشن گوئی یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان رواں سال میں ہی ملکی سیاست اور سیاستدانو ں سے دلبر داشتہ ہو کر ملک سے باہر چلے جائے گا ۔ قاسم چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر ے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قر یشی ، صدر جاوید ہاشمی اور صدر لا ہور عبدالعلیم خان جن کے تحریک انصاف کے چیئر مین بننے کے خواب ملیا میٹ ہی رہیں گے اور وہ کبھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نہیں بنےں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ دھر نا اور عوامی تحریک کا انقلا ب مارچ دھر نا 27اگست تک ختم ہو جائے گا اور ملکی معیشت آئندہ دو سال تک ترقی کی پٹڑی پر رواں نہ ہو سکے گی ۔