فلم ”کہے دل جدھر“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  فلم ”کہے دل جدھر“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم ”کہے دل جدھر“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔اس فلم کا مرکزی کردار جنید خان ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے مقابل منشا پاشا ہیروئن ہیں۔فلم ”کہے دل جدھر“میں سینئر اداکار ساجد حسن بھی ایک مفرد اور پاور فل رول میں نظر آئیں گے۔اس فلم کے لئے ملک کے نامور گیٹ آرٹسٹ جاوید کالا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ فنکاروں کے کرداروں کو حقیقت کے قریب دیکھایاجا سکے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید کالا کا کہنا تھا کہ میں آج جو کچھ ہوں اپنے والدین اور استاد کاشف منا مرحوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔فلم ”کہے دل جدھر“میں تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کردار انتہائی خوبصورتی سے نبھائے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ یہ فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

مزید :

کلچر -