گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے 17 بچے  اور  7خواتین سمیت 34 افراد جاں بحق 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے 17 بچے  اور  7خواتین سمیت 34 افراد جاں بحق 
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب سے 17 بچے  اور  7خواتین سمیت 34 افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے ،  گزشتہ روز مزید 34 افراد جاں بحق ہوئے جن میں  17 بچے اور 7خواتین بھی شامل ہیں ۔  حکومت نے قومی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کر دیا ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں سیلاب سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 34افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد میں 17بچے ، 10مرد اور 7خواتین شامل ہیں ،گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں 16، سندھ میں 13،بلوچستان میں 4اور پنجاب میں ایک شخص جاں بحق ہو ا،سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 937ہو گئی  ہے ،جبکہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے دوران 1343افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 85ہزار 897جانور ہلاک ہوئے ، اب تک 7لاکھ 93ہزار 995جانور ہلاک ہو چکے ہیں،6لاکھ سے زائد گھر متاثر، بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر تباہ ، کئی سڑکیں بہہ گئی ہیں ، پل ٹوٹ چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -