آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ بانی کی نجات کیلئے مہم چلا رہے ہیں: خواجہ آصف

    آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ بانی کی نجات کیلئے مہم چلا رہے ہیں: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ جہاں بھی موجود ہیں وہاں سے بانی پی ٹی آئی کی نجات کے لیے پاکستان کے مفادات کیخلاف بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ میڈیا میں تواتر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک اسرائیلی اثاثہ ہے، جس کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدانخواستہ سر نگوں کرنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے مغربی دنیا میں جو چند آوازیں اٹھ رہی ہیں ان پر یہ واضح ہونا چاہئے کہ ہم پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، ہماری اول آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔مزید بر آں وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے مخصوص طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اللہ معاف فرمائے اب حال یہ ہے کہ3 سال سے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی شدید خواہش کے بار بار اظہار کے بعد جب لفٹ نہیں ملی تو ان سے مذاکرات کر رہا ہے جن کی طرف اسمبلی میں پشت کرکے بیٹھتا تھا، یہ اللہ کے کام ہیں۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی۔ ویڈیو میں عمران خان کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس میں انہوں نے نواز شریف کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ وہی انسان ہے، یہ جو شکل تھی، یہ شکl جب شیریں مزاری نے دیکھی تب بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، میں پھر سے بتا دوں شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا مشکل ہے، بڑا مشکل کام ہے۔ویڈیو میں نواز شریف کی دو تصاویر ایک بڑی اسکرین پر برابر برابر دکھائی گئی تھیں، جن میں سے ایک اس وقت کی تھی جب نواز شریف اپنی اہلیہ کے انتقال پر غمزدہ تھے اور دوسری ان کے لندن سے کئے گئے ویڈیو لنک خطاب کا اسکرین شاٹ تھا جس میں انہیں پرجوش دکھایا گیا تھا۔ عمران خان نے تصاویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، لیکن وہ دیکھیں، میری بھی آنکھوں میں آنسو آجاتے اگر میں اس کو اچھی طرح جانتا نہیں۔خواجہ آصف نے عمران خان کی یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پہلے ایک شئیر لکھا، یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں۔ پھر اس میں مزید آگے لکھا کہ اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا لہجہ۔ اللہ معاف فرمائے اب حال یہ ہے کہ 3 سال سے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی شدید خواہش کے بار بار اظہار کے بعد جب لفٹ نہیں ملی تو ان سے مذاکرات کر رہا ہے جن کی طرف اسمبلی میں پشت کرکے بیٹھتا تھا۔ یہ اللہ کے کام ہیں وہ عزتوں کا مالک ہے۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ آخر -