ایران نے 2 سال بعد واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ختم کردی

   ایران نے 2 سال بعد واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ختم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی سائبر اسپیس کونسل نے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2022 میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کرد نوجوان لڑکی کی پولیس کی حراست پر پھوٹنے والے مظاہروں کے بعد واٹس ایپ اور پھر گوگل پلے پر پابندی عائد کردی گئی۔تاہم اب ایران کی سائبر اسپیس سپریم کونسل نے واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ہٹانے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا۔ جس کے بعد ایپس پر پابندی ختم کردی جائے گی۔

 ایران 

مزید :

صفحہ آخر -