فضل الرحمن کو کل جماعتی کانفرنس میں بلائیں گے، معاملہ جلد حل ہوگا:طاہر اشرفی
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمٰن کو کل جماعتی کانفرنس میں بلانے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔جہاں تمام لوگوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے امریکا کی طرف سے کسی جواز کے بغیر میزائل پروگرام پر پاپندی سمیت اندرونی مسائل پر بیان بازی ناقابل قبول اور قابل مذمت قرار دیتے ہوے کہا کہ میرا برطانیہ، یورپی یونین، امریکا سے سوال ہے کہ جیلوں میں معصوم لوگوں کی موجودگی پر آپ کی انسانیت کدھر تھی۔ عافیہ صدیقی کے معاملے پر انسانیت کہاں تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔ ہم اگلے ہفتے کل جماعتی کانفرنس کریں گے۔ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
طاہر اشرفی