پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور کی پروازوں میں تاخیر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشل ایئرلائن(پی آئی اے)کی کراچی سے اسلام آباد اور لاہورکے لیے پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ رات طیاروں کی روٹین مینٹیننس کے دوران ایک جہاز کے سافٹ ویئر اپڈیشن میں تاخیر ہوئی۔ اپ ڈیشن میں تاخیر کے باعث پی کے 300 اور 301 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ طیارہ انجینئرنگ ہینگر سے نکل چکا ہے۔ پی کے 300 دوپہر 30:1پر روانہ ہوااور اس کے بعد 301 اپریٹ کیاگیا۔ترجمان کے مطابق لاہور کی پرواز 304 منسوخ کردی گئی ہے اور اس کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے شیڈول کی ریگولیٹری پر سختی سے عمل پیرا ہے اور گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران یہ پہلی پرواز ہے جو تاخیر کا شکارہوئی۔ سی ای او پی آئی اے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مسافروں کی دیکھ بھال اور ان کو زحمت سے بچانے کی خصوصی ہدایات دی ہے۔ تاخیر کے باعث ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہیں مگر فضائی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔