نوشہرہ ورکاں، لوڈر رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2نوجوان جاں بحق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) لوڈر رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو نوجوان دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں خان مسلمان کے رہائشی دو دوست 18سالہ علی حسن چوہان اور19 سالہ کاشف علی موٹر سائیکل پر نوشہرہ ورکاں آ رہے تھے کہ راستے میں پی ایس او پمپ کے قریب لوڈر رکشا ان سے ٹکرا گیا جس سے دونوں دوست شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ ریفر کر دیا گیا جہاں والدین کا اکلوتا بیٹا علی حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ کاشف علی کو جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا جو وہاں جا کر دم توڑ گیا۔ دو نوجوان لڑکوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا دونوں دوستوں کو نماز جنازہ کے بعد خان مسلمان میں سپردِ خاک کر دیا ہے۔
ٹریفک حادثہ