نواز شریف کے پوتے کی شادی کل،ولیمہ 29دسمبر کو ہو گا
لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف کے پوتے اورحسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی خانہ آبادی کل(جمعہ) جبکہ ولیمہ کی تقریب 29دسمبر کو ہوگی، ولیمے کی تقریب میں پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مہمان شریک ہوں گے۔ بتایا گیاہے کہ ولیمے کی تقریب میں 700 افراد کو مدعو کیا گیا ہے جس میں امریکہ،برطانیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے بھی مہمان شریک ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے کی شادی کی تقریب کے سلسلہ میں جاتی امراء اور اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔جاتی امراء جانے والے راستوں کی آرائش کا کام جاری ہے، سڑک کے اطراف درختوں کو لائٹیں لگا کر نمایاں کیا جارہا ہے جبکہ جگہ جگہ پھولوں کے گملے بھی رکھ دئیے گئے ہیں۔
زید حسین