پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابرکے حقوق حاصل، مشعال ملک
راولپنڈی (آن لائن) چئیرمین پیس اینڈ کلچر اور یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کا بننا کسی معجزہ سے کم نہیں تھا آج ملک میں تمام اقلیتوں کو برابرکے حقوق حاصل ہیں۔ بھارت میں اقلیتیں غیر محفوط ہیں، کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان بنانے کیلئے جدو جہد کی۔ پاکستان کا بننا کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ آج ملک میں مسیحی برادر سمیت تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ مسیحی برادری تمام شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ ملک کی بہتری کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا بھارت میں مسلمان ٖ غیر محفوظ ہیں۔ وہاں نہ صرف مسلمانوں کا جان و مال غیر محفوظ ہے بلکہ انھیں عبادت کی بھی آزادی نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بھی ظلم کے پہاڑ تور رہا ہے، بیگناہ لوگوں کو جیلوں میں ڈال کر انھیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو ان کے حق خود اردیت سے محروم رکھنے کیلئے ہر وحشیانہ ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ تاہم بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا تحریک آزادی کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہے گی۔
مشعال ملک