ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی نوازشریف کو سالگرہ پر مبارکباد

  ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی نوازشریف کو سالگرہ پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یواین پی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے سابق وزیر اعظم پاکستان و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کو سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں نواز شریف جیسا لیڈر عطا فرمایا جو جرات اور استقامت کا پیکر ہے اور ایثار و قربانی جس کا شعار ہے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ نواز شریف کی انتھک جدوجہد اور توانائی میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے،سچ تو یہ ہے کہ ان کی موجودگی ہمیں بے پناہ حوصلہ بخشتی ہے، ایک طرف نواز شریف میرے لیے گراں قدر سرمایہ ہیں تو دوسری طرف وہ پاکستان کے موجودہ مشکل وقت میں ایک مدبر کا کردار ادا کر رہے ہیں،نواز شریف امید کا استعارہ ہیں،دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے سروں پر ان کا دست شفقت ہمیشہ قائم رکھے۔

مبارکباد

مزید :

صفحہ آخر -