علامہ اقبال ؒ کے خواب کو قائد اعظم نے حقیقت کا روپ دیا: منشاء اللہ بٹ

علامہ اقبال ؒ کے خواب کو قائد اعظم نے حقیقت کا روپ دیا: منشاء اللہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        سیالکوٹ(بیورورپورٹ) رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ پر قائد اعظم کے 148 ویں یوم ولادت اور میاں محمد نواز شریف کے 75ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ پاکستان قدرت کا عظیم عطیہ ہے۔ مفکر پاکستان علامہ اقبال ؒکے خواب کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے حقیقت کا روپ دیا۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ قائد کے پاکستان کو قائد میاں نواز شریف نے اٹیمی دھماکے کرکے ناقابل تسخیر بنادیا۔ 25 دسمبر کرسمس کی مناسبت سے یہ دن پاکستانیوں اور بالخصوص عیسائیوں کیلئے ہر لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ پر قائد اعظم کے 148 ویں یوم ولادت  اور میاں محمد نواز شریف کے 75ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے صدر مجلس کی حیثیت سے کیا۔ گلناز شجاعت، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام، چودھری نوید اشرف، سابق میئر توحید اختر، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا سمیت مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور مقامی عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

منشاء اللہ بٹ

مزید :

صفحہ آخر -