سعودی سفارتخانے کی قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پاکستانی عوام کو مبارکباد
اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نیبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان کے عوا م کو مبارکباد پیش کی ہے۔بدھ کو ایکس پر اپنے آفیشنل اکاؤنٹ میں سعودی سفارتخانے نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جن کی دور اندیش قیادت اور انتھک کوششوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے عظیم رہنما کے نظریات اور میراث کی تعریف کی جو نسلوں کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ پیغام سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
مبارکباد