تربت: عرب شیخ کے قافلے پر بم حملہ، 2ایف سی اہلکار جاں بحق، 4زخمی
تربت(آن لائن) دشت کے علاقے میں عرب شیخ کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ،ایف سی کے دو اہلکار جان بحق 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر اور تربت کے درمیانے علاقے دشت میں تلور کے شکار پر مامور عرب شیخ کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا زرائع کے مطابق حملے میں ایف سی کے نائیک زمان اور لانس نائیک عمر ظہور جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ نائیک نعیم سپاہی جاوید،سپاہی امین سپاہی وحید شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر تربت منتقل کردیا گیا۔
اہلکار جاں بحق