ن، لیگ سے ناراضگی نہیں ”اقتدار کو عزت دو“ کو اہمیت دینے پر الگ ہوا: شاہد خاقان 

  ن، لیگ سے ناراضگی نہیں ”اقتدار کو عزت دو“ کو اہمیت دینے پر الگ ہوا: شاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                              سکھر(آئی این پی) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں،حکومت اور اپوزیشن کی باتیں پارلیمان کے اندر ہونی چاہئیں، عوام اور ملک کی پرواہ کسی کو نہیں، سندھ کے عوام 6 کینالوں کے معاملے پر پریشان ہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی باتیں پارلیمان کے اندر ہونی چاہیے، عوام اور ملک کی پرواہ کسی کو نہیں، آج ہر پاکستانی پریشان ہے، ملک میں نفاق ہوگا تو بیرونی مداخلت ہوگی، آج حکمرانوں کو صرف اپنے مفادات نظر آرہے ہیں۔  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں انصاف نہ ہو وہاں نظام نہیں چل سکتا، اقتدار چھوڑ کر  آئے ہیں، اپنے مفادات کیلئے نہیں آئے، ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے جب ن لیگ نے اقتدار کو عزت دو کو اہمیت دی تو میں نے علیحدگی اختیار کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک میں تین جماعتیں اقتدار میں ہیں، منشور تمام جماعتوں کے پاس ہے مگر کوئی ڈیلیور نہیں کرتا، ہم مسائل کی بات نہیں حل کی بات کررہے ہیں، موقع ملنے کے باوجود انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں تربیت ہورہی ہے اور ہر سیاستدان جیل جاتا ہے وہاں اچھی تربیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا سندھ کے عوام 6 کینالوں کے معاملے پر پریشان ہے، کوئی صوبہ کسی صوبے کا پانی نہیں لے سکتا۔

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ آخر -