چور ی، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورا ت، قیمتی اشیاء سے محروم 

  چور ی، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورا ت، قیمتی اشیاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شالیمار میں دلاور سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں عبدالخالق سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں مقدس سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،رائے ونڈ میں انوار سے1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،وحدت کالونی میں الطاف سے 1لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،مستی گیٹ میں مکرم سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔غازی آباد اور نشترکالونی سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک بادامی باغ اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

چوریاں، ڈکیتیاں 

مزید :

صفحہ آخر -