اچھرہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) اچھرہ کے علاقہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق 3 افراد کو فائرنگ سے زخمی کرنیوالے شخص نے بعدازاں خود کشی کر لی،جس کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمیوں میں عدنان کی بیوی، سالی اور برادر نسبتی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
اچھرہ فائرنگ