سوئی گیس قیمتوں میں 26فیصد اضافہ غریبوں پر ظلم قرار

  سوئی گیس قیمتوں میں 26فیصد اضافہ غریبوں پر ظلم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوزرپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے جنرل سیکرٹری وصدر رشیدآباد مرزانعیم بیگ، غلہ منڈی کے صدر مدثر راجہ، ضلع ملتان کے نائب صدر عاصم اقبال ایوبی،جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری را لیاقت علی، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقینے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں 26 فیصد تک اضافہ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے اور معاشی قتل کے مترادف ہے جس کی وجہ سے اج غریب شہری ہی (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

نہیں بلکہ مڈل کلاس طبقہ چھوٹے تاجر بھی شدید پریشانی سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں حیران کن صورتحال یہ ہے کہ لکڑی کی فی من قیمت 15 سو روپے تک پہنچ گئی ہے ایسے حالات میں غریب قوم کس سے انصاف کی توقع رکھے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے اج 26 کروڑ سے زائد غریب عوام مسائل در مسائل کا شکار ہیں یہاں تک کہ ان سے اب سستی سوئی گیس کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے ایسے حالات میں غریب شہری بھاری بھرکم بل کہاں سے بھریں گے پہلے ہی مہنگی بجلی نے غریب قوم کا جینا دو بھر کر کے رکھ دیا ہے حکومت اللے تلے شاہ خرچیوں کا سلسلہ بند کرے۔