کنویں کی کھدائی، حادثہ، مزدور لاپتہ ریسکیو آپریشن، ایک شخص زندہ سلامت

   کنویں کی کھدائی، حادثہ، مزدور لاپتہ ریسکیو آپریشن، ایک شخص زندہ سلامت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(نامہ نگار)بہاولنگر کے نواحی علاقہ فورٹ عباس کے چک نمبر 269 ایچ آر  میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے تین افراد دب گئے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک مزدور کو ژندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے دب جانے والے دو  مزدروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری۔چک نمبر 269 ایچ آر میں مقامی کاشتکار کے رقبہ میں کنو(بقیہ نمبر26صفحہ7پر)

یں کی کھدائی کی جاری رہی تھی، کہ مٹی کاتودہ گر گیا ریسکیو میں بچ جانے والے کی شناخت عثمان کے نام سے ھوئی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق مٹی کے تودہ میں دب جانے والوں میں غلام حبیب اور محمد اشرف  کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے یہ دونوں باپ اور بیٹا ہیں۔