میپکو، 2اہلکاروں کو سزائیں دینے کا حکم، محکمانہ کارروائی کی سفارش
ملتان(نیوزرپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے2اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری(بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
کئے ہیں۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے میپکو کوئٹہ روڈ سب ڈویژن ڈی جی خان کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔Iحافظ محمد بشیر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کردی ہے۔ لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔Iحافظ محمد بشیر کے خلاف فرسٹ سب ڈویژن ڈی جی خان میں تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ کی روشنی میں سزاسنائی گئی ہے۔ میپکو فرسٹ سب ڈویژن ڈی جی خان کے ایس ڈی او علی شفیق کے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی ہے۔