مبینہ مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

   مبینہ مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی،میلسی،گڑھاموڑ(بیور وررپورٹ،نامہ نگار)میلسی سرکل پولیس تھانہ گڑھا موڑ کی حدود میں  مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی کے دوران امام مسجد کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 3 کس نامعلوم ملزمان کا ناکہ بندی پوائنٹ پل لاڑانوالا کے قریب پولیس سے سامنا، فائرنگ کے دوران نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں (بقیہ نمبر1صفحہ7پر)

کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ہلاک ملزم کی شناخت آصف ولد اسلم سے ہوئی جس نے 13 دسمبر کو دوران واردات قاری عبدالقیوم کو دوران واردات فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ نماز عشا کی امامت کروا کر واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔قاری عبدالقیوم کے والد مدعی مقدمہ  اور گواہان نے ٹی ایچ کیو میلسی میں ہلاک ڈاکو کی شناخت بھی کر لی۔ملزم کے قبضہ سیمقتول قاری عبدالقیوم سے دوران واردات چھینا گیا موبائل بھی برآمد ہو ا۔ہلاک ہونے والا ملزم قتل، اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا۔