ایران کی اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت
تہران (یواین پی)ایران کی اسرائیل کی جانب سے حماس کے سینئر سابق رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امین سعید نے یو این سیکریٹری جنرل کو خط لکھ دیا، جس میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل (بقیہ نمبر3صفحہ7پر)
سنگین جرم ہے۔اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر امین سعید نے یو این سیکریٹری جنرل کو خط میں لکھا کہ ایران جوابی کارروائی کا حق محفوط رکھتا ہیواضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں اسرائیل نے قتل کیا تھا۔اسرائیل کی وزارت دفاع میں ایک تقریب میں کاٹز کا یہ بیان اس بات کا پہلا عوامی اعتراف ہے کہ جولائی 2024 کے آخر میں ایرانی دارالحکومت میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا۔
مذمت