میلسی، گواہ کے بیان تبدیل، عدالت کا ملزمان کو مقدمے سے بری کرنیکا حکم

  میلسی، گواہ کے بیان تبدیل، عدالت کا ملزمان کو مقدمے سے بری کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی شاہد محمود نے گواہ کے بیان بدلنے سے ملزمان کو بری کر نے کا حکم۔سنایا۔استغاثہ کے مطابق مہار ٹان میلسی کے دوست محمد پڑھیا ر کی بیٹی "ا-ف"کو ملزمان رضوان عرف منا کالی ولد سلطان ناصر۔یامین نے قتل کی دھمکی دی اور اسلحے کے زور پر مہران کار میں بٹھا کر گھر کے صندوق سے 85ہزار روپے اور دو تولے طلا(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)

ئی زیور چوری کر کے فرار ہوئے اور اسے عالم پور لے جاکر فوٹو بنائے سادہ کاغذات پر دستخط کرائے۔جہاں رضوان عرف منا ولد جندوڈا نے مغویہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور دیگر افراد مختلف دنوں میں تشدد کرتے رہے  جن کے چنگل سے لڑکی بھاگ کر گھر آئی اور  والد کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میلسی نے 376ون۔365بی۔380 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا جہاں "ا۔فنے عدالت کے روبرورضوان وغیرہ پر الزامات سے  انکار کر دیا جبکہ ایف آئی آر کے گواہ محمد عامر سعید نے بھی وقوعے سے لا علمی کا اظہار کیا۔جس پر ایڈیشنل سیشن جج میلسی شاہد محمود نے ملزمان کرم بخش عر ف کالی۔ناصر۔محمد رضوان عرف منا۔ناصر اور غلام یسین کو مقدمے سے بری کر نے کا حکم سنایا۔