حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے سرگرم، احمد یار ہنجرا کی بات چیت

   حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے سرگرم، احمد یار ہنجرا کی بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو میں بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش اورمیاں محمد نواز شریف کی 76 ویں سالگرہ کے حوالے سے مقامی میرج ہال میں تقریب منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراتھے۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے  عہدیداروں و کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی،سابق صوبائی وزیر(بقیہ نمبر8صفحہ7پر)

 جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  قائد میاں محمد نواز شریف بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے استحکام پاکستان خوشحال پاکستان پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فتنہ سیاست نے ملک کو معاشی طور پر 25 سال پیچھے دھکیل دیا جس کا خمیازہ آ ج پوری قوم بھگترہی ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی،تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے نیو انصاف سکول میں تقریب منعقد کی گئی، سابق وفاقی وزیرمملکت  ملک غلام رضا ربانی کھر  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق منسٹر  ملک رضا ربانی کھر کا کہنا تھا  قائد اعظم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور انتھک کوششوں سے پاکستان حاصل کیا. اج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم بھی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکتے ہیں۔

احمدیار ہنجرا کی بات چیت