فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، دکانوں کی چیکنگ، جرمانے عائد

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، دکانوں کی چیکنگ، جرمانے عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ غازیخان(نیوزرپورٹر، سٹی رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، وہاڑی اور خانیوال میں مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اڈہ چوک پر معروف ریسٹورنٹ کو کو ناقص اور رینسڈ آئل کے استعمال پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اسی طرح المجاہد کالونی معصوم شاہ روڈ پر بیکری کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزا کا استعمال کرنے پر 35 ہزار، فریزر میں باسی سبزیوں کی موجودگی، ایکسپائرڈ برگر بن کا استعمال کرنے پر جلال پارک کے قریب پیزا پوائنٹ کو 20 ہزار، بند (بقیہ نمبر4صفحہ7پر)

بوس روڈ پر بوچیکی ولاز میں سویٹس شاپ کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے، کھلے اور ممنوعہ اجزا کی موجودگی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ چوک لیاقت روڈ میاں چنوں میں ریسٹورنٹ کو کھانوں میں ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 25 ہزار، میلاد مصطفی چوک خانیوال میں ملک شاپ کو فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے اور گندگی کی بنا پر 12 ہزار روپے جبکہ ٹی ایم اے چوک پر سویٹس شاپ کو مٹھائی کی تیاری میں رنگ کاٹ کی ملاوٹ کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی،2024 میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ،جعلساز مافیا کو ٹف ٹائم،سال 2024 میں 1 لاکھ 40 ہزار 541 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 58 ہزار 646 فوڈ بزنس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 13 ہزار 345 فوڈ یونٹس کو 14 کروڑ 17 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے۔