بجلی چوروں،ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف آپریشن، سات کروڑ ریکور
ملتان(نیوزرپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جاری ریکوری مہم میں ایک روز میں 7کروڑروپے ریکوری کی گئی۔ ایک روز میں مزید61افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔44بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر28 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔24دسمبر2024 کو ملتان سرکل میں 9بجلی چوروں کو4لا کھ80ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور9 بجلی چوروں کے(بقیہ نمبر7صفحہ7پر)
خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 6افراد کوایک لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائد اور6ایف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 3بجلی چوروں کوایک لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 7 صارفین کو3لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 6 بجلی چوروں کو3لاکھ70ہزارروپے جرمانہ عائد اور5افراد کے خلاف مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 7 صارفین کو4لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ملتان اور بہاولپور سرکلوں کے زیر انتظام علاقوں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ 36لاکھ40ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6نادہندہ کاشتکاروں کی بجلی منقطع کردی گئی۔