موبائل فون سنگلز کی کمزور  فراہمی کیخلاف درخواست پر  پی ٹی اے سے رپورٹ طلب 

   موبائل فون سنگلز کی کمزور  فراہمی کیخلاف درخواست پر  پی ٹی اے سے رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے موبائل فون سنگلز کی کمزور فراہمی کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے، پی ٹی اے کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ موبائل فون کے سنگلز بہتر ہوگئے ہیں، فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کیا جائے اور رپورٹ میں بتایا جائے موبائل فون کے سنگلز کیسے بہتر ہوئے۔
 سنگلز 

مزید :

صفحہ آخر -