ٹک ٹاکر نے موبائل فون نہ دینے پر گھر میں فائرنگ کر دی، باپ قتل، ماں شدید زخمی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں بدبخت نوجوان نے ماں باپ پر فائر کھول دیا، نوجوان کو ٹک ٹاکر بتایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان کا ماں باپ کے ساتھ موبائل فون نہ دینے پر اکثروبیشتر جھگڑا رہتا تھا، وقوعہ کے روز اسی تنازع پر نوجوان طیش میں آ گیا اور اپنے ہی ماں باپ کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا۔
ملزم کا باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ ماں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ 18 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے روز پہاڑوں کا رخ کر لیتا تھا جس پر ماں باپ اسے منع کرتے تھے۔