خانیوال میں ایک شادی کی تقریب میں بچوں کی لڑائی نے 7بڑے زخمی کرکے ہسپتال پہنچا دیئے

خانیوال میں ایک شادی کی تقریب میں بچوں کی لڑائی نے 7بڑے زخمی کرکے ہسپتال ...
خانیوال میں ایک شادی کی تقریب میں بچوں کی لڑائی نے 7بڑے زخمی کرکے ہسپتال پہنچا دیئے
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) خانیوال میں ایک شادی کی تقریب میں بچوں کی لڑائی نے 7بڑے زخمی کرکے ہسپتال پہنچا دیئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق بچے رشتہ داروں اور دوستوں کی طرف سے بارات میں دولہا پر پھینکے جانے والے نوٹ اکٹھے کر رہے تھے جب ان میں لڑائی ہو گئی، جو اس قدر بڑھی کہ بڑوں میں ڈنڈے اور لاٹھیاں چل گئیں۔
ایک شخص کی طرف سے لڑائی میں چھری کے وار کرکے بھی کچھ لوگوں کو زخمی کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔