خیبر پختونخوا میں  پی ٹی آئی کے نئے صدر کی تقرری کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع،صوبائی جنرل سیکرٹری کے لیے نام زیر غور 

خیبر پختونخوا میں  پی ٹی آئی کے نئے صدر کی تقرری کے بعد بڑے پیمانے پر ...
خیبر پختونخوا میں  پی ٹی آئی کے نئے صدر کی تقرری کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع،صوبائی جنرل سیکرٹری کے لیے نام زیر غور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آئی این پی)خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے صدارت تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، صوبائی جنرل سیکرٹری کے لیے نام زیر غور ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  تمام ضلعی تنظیمیں بھی تحلیل کی جائیں گی، برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غور جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کے صدارت تبدیل ہونے کے بعد صوبائی جنرل سیکرٹری کے لیے عاطف خان اور ارباب شیر علی کے نام پرغور کیا جارہا ہے جبکہ تمام ضلعی تنظیمیں تحلیل کرکے ہر ضلع کی سطح پر نئی تنظیموں کو ازسرنو بنایا جائے گا، جس کے لیے نئی تنظیم سازی آن لائن رابطہ ایپ پر جاری ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ نو منتخب صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر کو شکیل خان کی حمایت پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹایا تھا۔