طالبان قیادت کے سر کی قیمت اسامہ بن لادن سے بھی زیادہ مقرر کر سکتے ہیں:امریکی وزیر خارجہ

طالبان قیادت کے سر کی قیمت اسامہ بن لادن سے بھی زیادہ مقرر کر سکتے ہیں:امریکی ...
طالبان قیادت کے سر کی قیمت اسامہ بن لادن سے بھی زیادہ مقرر کر سکتے ہیں:امریکی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماو¿ں کے سر کی بہت زیادہ قیمت مقرر کرنے کا اعلان کر سکتا ہے، ہم سن رہے ہیں کہ طالبان نے پہلے سے کہیں زیادہ امریکیوں کو یرغمال بنایا ہے۔
ڈان نیوز نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ صرف یہ سن کر کہ طالبان نے رپورٹ کئے گئے نمبر سے کہیں زیادہ امریکی یرغمالیوں کو یرغمال بنایا ہے، ’اگر یہ سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر ان کے سرکردہ رہنماو¿ں پر بہت بڑا انعام دینا پڑے گا، شاید اسامہ بن لادن کے سر کی قیمت سے بھی بڑا انعام‘۔
اس پوسٹ میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ طالبان کے زیر حراست امریکیوں کی تعداد کتنی ہے۔
کابل میں حکام نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا نے افغانستان میں قید 2 امریکی شہریوں کے بدلے منشیات کی سمگلنگ اور انتہا پسندی کے الزام میں امریکی عدالت کی جانب سے سزا یافتہ ایک افغان کو رہا کیا ہے۔
افغان حکام نے بتایا کہ خان محمد نامی شخص رہا ہونے کے بعد کابل پہنچ گیا ہے، طالبان انتظامیہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تبادلے میں 2 امریکیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
ان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رہا کئے جانے والے امریکیوں میں سے ایک ریان کاربیٹ تھا، اہل خانہ کے مطابق کاربیٹ 2022 سے طالبان کی حراست میں تھا، امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے دوسرے امریکی کا نام ولیم میک کینٹی ہے۔
20 سالہ طویل جنگ کے اختتام پر افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان نے 2021 میں افغانستان میں اقتدار سنبھال لیا تھا۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ انہوں نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر ظلم و ستم کا الزام عائد کرتے ہوئے امارات اسلامیہ افغانستان کے سپریم روحانی پیشوا ہیبت اللہ اخوندزادہ سمیت 2 طالبان رہنماو¿ں کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دی ہے۔