25جولائی 2018کے عوام نے نئی سوچ کی بنیاد رکھی،کرپٹ نظام کو شکست ہوئی:شبلی فراز

  25جولائی 2018کے عوام نے نئی سوچ کی بنیاد رکھی،کرپٹ نظام کو شکست ہوئی:شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 25جولائی 2018 کو پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے ملکر نئی سوچ کی بنیاد رکھی،فردوہ، مراعات یافتہ اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی،ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا یادگار دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ 25جولائی 2018 کو پی ٹی آئی کارکنان اور عوام نے ملکر نئی سوچ کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہاکہ ایک فرسودہ، مراعات یافتہ، اقرباپرور اور کرپٹ نظام کو شکست ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ فرسودہ نظام کے خالق ملکی اداروں اور معیشت کو کھوکھلا کر کے ذاتی مفادات حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار ملا تو ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا،وزیراعظم کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ اصلاحات کی جانب بڑھے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا وبا ء سے نا صرف نبرد آزما ہوئے بلکہ معیشت،صحت دونوں کواہمیت دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام، یکساں نصاب تعلیم، بلین ٹری سونامی، ترقی کے سفر کا آغاز ہیں، سی پیک کی رفتار تیز، ڈیمز کی تعمیر اور کم آمدن والے افراد کیلئے اقدامات کیے گئے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گی۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -