جویریہ سعود نے اداکارہ سلمی ظفر کے الزامات مسترد کردئیے

جویریہ سعود نے اداکارہ سلمی ظفر کے الزامات مسترد کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پروڈیوسر جویریہ سعود قاسمی نے سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کی طرف سے لگائے گئے تمام سنگین الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اہم ان کا معاوضہ نہیں دے رہے تھے تو انہوں نے ہمارے ساتھ سات سال کس طرح کام کیا۔جویریہ سعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ ظفر ہر پراجیکٹ میں آخر تک ہمارے ساتھ ہی رہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم نے ان کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دیئے تھے پتہ نہیں یہ کون سا حساب لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں، اچانک ان کو کیا یاد آیا ہے۔ اگر ہم نے ان کے پیسے نہ دیئے ہوتے تو اتنے سکون سے زندگی نہ گزار رہے ہوتے۔سلمیٰ ظفر نے کچھ ماہ پہلے مجھے کہا تھا کہ ایک بزنس شروع کر رہی ہوں بہت اچھی پارٹی کے ساتھ تم بھی آجاؤاس بزنس میں، تو میں نے انہیں کہا کہ مجھے دلچپسی نہیں ہے۔ ان کے بہت اصرار پر بھی جب میں نے منع کیا تو ان کو بہت برا لگا اور اس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سامنے آ گئی جس میں یہ ہم پر دنیا جہاں کے الزامات لگا رہی ہیں ’ویڈیو میں پیسوں پر دو منٹ بات کی ہے باقی تو کردار کشی اور الزام تراشی ہی کی ہے۔ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا پتہ چلتا ہے اور میں ان کو پلٹ کر جواب نہیں دوں گی۔
کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگا?ں، بدتمیزی کروں، ہمیں تو اگر کسی کی کوئی بات سچ بھی پتہ ہو تو ہم زبان بند رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -