ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
حالات میں کوئی غیر متوقع تبدیلی آنے والی محسوس ہو رہی ہے اس لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں ا ور اب اہم اور بڑے فیصلے کرنے کی بھی اشد ضرورت ہو گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
خود کو نارمل کریں اگر دماغ پر اس قدر بوجھ سوار کریں گے تو اس سے کوئی غلط قدم اٹھانے کا خطرہ بھی محسوس ہو رہا ہے۔ جو آپ کے لئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں آپ کو جس بھی طرف سے آفر آئے اس کو بڑی سنجیدگی سے لیں کیونکہ لگتا ہے اس میں آپ کے لئے کچھ تو بہتر ہو سکتا ہے۔ دوسروں سے مشورہ نہ لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آجکل ذہنی ڈپریشن والا خانہ کھلا ہوا ہے اور ان حالات میں زبان سے بھی کوئی بات نکالیں تو بے حد سوچ سمجھ کر نکالیں ورنہ بلا وجہ پکڑ میں آ سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ ایک نیا سلسلہ بن جانے کی وجہ سے کچھ تو بہتری حاصل کر سکیں گے اور آپ کو آج کا دن بندش سے بھی دور کر سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات اب بدل رہے ہیں اور کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ آگے چل کر کس کروٹ بیٹھیں اس لئے ابھی بڑا فیصلہ مت کریں اور نا ہی کوئی خاص پیش قدم کریں تو بہتر رہے گا۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جس بھی طرف سے کچھ امید نظر آتی ہے ان شاءاللہ اس کے پورے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آج کا دن مالی طور پر بھی کچھ بہتری لانے کا سبب بنے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن افراد کو کسی بھی قسم کی بندش کا سامنا ہے وہ دو بھوکوں کو کھانا کھلائیں اور پرندوں کو خوراک ڈالیں ساتھ ہی کیڑوں مکوڑوں کو بھی ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس وقت تھوڑی سی مشکل محسوس ہو رہی ہے مگر امید ہے کہ یہ عارضی ثابت ہو گیا ور کل سے صورتحال میں قدرے بہتری ا ٓنا شروع ہو جائے گی۔ آج خاموشی سے دن گزاریں۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے کاروبار میں پیسہ لگانا ہے وہ اللہ پاک کا نام لے کر ایسا کر سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ ان کو فائدہ ہوگا اور روز گار کا خانہ اب تیزی سے بھی بہتر ہو رہا ہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ بیمار ہیں وہ بحکم اللہ شفاءیاب ہوں گے ہر طرح کی بندش وغیرہ سے بھی نجات مل جائے گیا ور رکا ہوا کام بھی چل پڑنے کے امکانات روشن ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے اب نیا کام شروع کرنا ہے وہ اللہ کا نام لے کر ایسا کر سکتے ہیں اور اکیلے کام کریں شراکت داری ان کو راس نہیں آئے گی آج اچھا دن ہے۔