فحش فلمیں بنانے کے الزام میں اپنی گرفتاری کی خبر پر کرن کندرا برس پڑے

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں اپنی گرفتاری کی خبر پر کرن کندرا برس پڑے
فحش فلمیں بنانے کے الزام میں اپنی گرفتاری کی خبر پر کرن کندرا برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے فنکار کرن  کندرا فحش فلمیں بنانے کے الزام میں اپنی گرفتاری کی خبروں پر برس پڑے ، کہا کہ راج کندرا کی بجائے ان کا نام استعمال کیا جا رہا ہے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے نامور اداکار  کرن کندرا نے کہا کہ میں ایک صبح سو کر  اٹھا اور اپنا ٹویٹر دیکھا تو سمجھ نہیں آیا کہ یہاں کیا چل رہا ہے ، مداح سمجھ رہے تھے کہ میں فحش فلمیں بنانے کے معاملے کا مرکزی کردار ہوں اور پولیس مجھے گرفتار کر چکی ہے ، سوشل میڈیا پر راج کی جگہ میری تصویریں اور نام استعمال ہو رہا تھا اور لوگ مجھے ٹیگ کر رہے تھے ۔ایک آرٹیکل دیکھا جس کی ہیڈنگ تھی 'کرن کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کرن کندرا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ بغیر تحقیق اور علم کے مجھ پر تنقید کر رہے ہیں جس سے میرے ساکھ متاثر ہو رہی ہے ، جو آرٹیکل دیکھا اس  کے اسکرین شاٹ اب بھی میرے پاس موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین فحش فلمیں بنانے کے الزام پر راج کندرا کے بجائے مجھ پر تنقید کررہے ہیں جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -