شادی کیلئے آنیوالی چینی لڑکی نوجوان سے کب سے رابطے میں تھی اور کتنے ماہ کیلئے پاکستان آئی، تفصیلات سامنے آگئیں
لوئردیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پر ہونیوالی دوستی محبت میں بدل گئی، چینی لڑکی پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے لوئر دیر پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ3سال سے لڑکی اور لڑکا سوشل میڈیا پر رابطے میں تھے، اسی دوران چینی لڑکی اور جاوید کی دوستی ہو گئی،چینی لڑکی باجوڑ کے جاوید سے شادی کی خواہشمند ہے۔
پولیس کاکہناہے کہ چینی لڑکی 3ماہ کے وزٹ ویزے پر دیرلوئر آئی ہے ،چینی لڑکی کی محبت کی خاطر دیرلوئر آنے پر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈبن گئی، شہریوں نے اپنے اکاونٹس پر چینی لڑکی اور باجوڑ کے لڑکے کی تصاویر وائرل کیں ،لوگ ان دونوں کی محبت کے حوالے سے کمنٹس کررہے ہیں۔