پیرس اولمپکس گیمز کا آغاز، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

پیرس اولمپکس گیمز کا آغاز، رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   پیرس(آئی این پی)پیرس اولمپکس 2024میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج  ہوگی،پیرس اولمپکس 2024کے فٹبال مقابلوں میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان میچ 2-2گول سے برابر ہوگیا جبکہ اسپین نے ازبکستان کو 1-2سے مات دے دی،ایونٹ کے رگبی سیونز مقابلوں میں آسٹریلیا، ارجنٹینا، فجی، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل  کی آج کو اولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب اسٹیڈیم سے باہر منعقد کی جائیگی،اولمپکس کھیلوں کے افتتاحی تقریب پیرس کے مرکز ی علاقے میں  دریائے سین پر ہوگی جس میں مختلف ملکوں کے وفود کشتیوں پر سوار ہوکر دریائے سین میں پریڈ کریں گے،افتتاحی تقریب دریائے سین سے ایفل ٹاور کے باغات اور محلات تک 6کلومیٹر پر محیط ہوگی، جس میں 100 کشتیاں، تقریبا 10ہزار ایتھلیٹس کو لیے پیرس کے مشہور مقامات کے قریب سے گزریں گی،افتتاحی تقریب میں 3ہزار سے زائد فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔

 جبکہ تقریب میں پیرس اور فرانس کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش ہو گی۔