پیپلز پارٹی ایم پی اے کے بیٹے کی خاتون پریزائڈنگ افسر سے تلخ کلامی

پیپلز پارٹی ایم پی اے کے بیٹے کی خاتون پریزائڈنگ افسر سے تلخ کلامی
پیپلز پارٹی ایم پی اے کے بیٹے کی خاتون پریزائڈنگ افسر سے تلخ کلامی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے بیٹے کی جانب سے خاتون پریزائڈنگ افسر سے تلخ کلامی کی گئی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے  معاملے کا نوٹس لیتے  ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واقعہ میر پور خاص کے علاقے نور شاہ کالونی بلقیس ایدھی پولنگ سٹیشن نمبر نو پر پیش آیا جہاں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ہری رام کے بیٹے کرن کمار نے خاتون پریزائڈنگ افسر سے تلخ کلامی کی۔ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پولنگ سٹیشن پر پہنچے اور خاتون پریزائڈنگ افسر سے کہا کہ آپ نے ہماری ایجنٹ کو کیوں نکالا؟ خاتون پولنگ افسر کا کہنا تھا کہ میں نےکسی ایجنٹ کو نہیں نکالا، آپ مجھےدھمکا رہے ہیں۔واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے  معاملے  کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔