ہال اوپن ٹینس،اینڈرے روبلوف نے فائنل میں جگہ بنالی

ہال اوپن ٹینس،اینڈرے روبلوف نے فائنل میں جگہ بنالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فرینکفرٹ(این این آئی) اینڈرے روبلوف نے روبرٹو بوٹسٹا اور الیگزینڈر ببلک نے ڈینئل میدویدیف کو شکست دے کر ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔اے ٹی پی کے زیراہتمام ہال اوپن کے دلچسپ مقابلے جرمنی میں جاری ہیں، سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ روس کے اینڈرے روبلوف نے سپین کے روبرٹو بوٹسٹا کو بآسانی 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے سیمی فائنل میں قزاقستان کے الیگزینڈر ببلک نے ٹاپ سیڈ روس کے ڈینئل میدویدیف کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی ٹینس سٹار نے فائنل جیتنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔