شاہ جمال، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی 650پیکٹ امپورٹڈ سگریٹ برآمد

شاہ جمال، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی 650پیکٹ امپورٹڈ سگریٹ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہجمال آفتاب شبیر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ نان کسٹم مال کے خلاف کاروائی۔کاروائی کے دوران ایس ایچ او شاہجمال نے مخبر کی اطلاع پر موٹر سائیکل سوار افراد کی تلاشی لی جس سے650 پیکٹ امپورٹڈ سگریٹ مختلف کمپنیوں کے برآمد کرکے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 پولیس قبضہ میں لے لیے اور تمام سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او آفتاب شبیر کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس 24گھنٹے گھنٹے الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے اور عوام کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔