ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے آفیشلز کا اعلان، احسن رضا کو اہم ذمہ داری مل گئی

نیویارک (ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پہلے سیمی فائنل میں افغانستان اور جنوبی افریقہ ٹرینڈاڈ ٹوباگو میں 26 جون کو مدمقابل ہوں گے۔ جس میں رچی رچرڈسن میچ ریفری کی خدمات انجام دیں گے جبکہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر ہوں گے اور احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرا سیمی فائنل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 27 جون کو کھیلا جائے گا۔ جس میں جیف کرو میچ ریفری کی خدمات انجام دیں گے جب کہ کرس گیفانی اور روڈنی فیلڈ امپائر ہوں گے۔
انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں جوئل ولسن ٹی وی امپائر اور پال ریفل چوتھے امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔