نعیمین ایسوسی ایشن کے پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل

نعیمین ایسوسی ایشن کے پارٹی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے پارٹی انتخابات کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا۔الیکشن کے پہلے مرحلے میں پروفیسر لیاقت علی صدیقی بھاری اکثریت سے مرکزی صدر جبکہ پیر سیدشہبازاحمدشاہ سیفی بلامقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ترجمان نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق پارٹی الیکشن گزشتہ روزنعیمین سیکرٹریٹ میں ہوئے ۔انتخابات میں مرکزی ،صوبائی اورضلعی عہدیداران اورکارکنان بھرپورحصہ لیا۔چیف الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ قاسم علوی جبکہ مفتی انتخاب احمدنوری،ڈاکٹرمفتی حسیب احمدقادری ،مفتی بلال فاروق نعیمی اورحافظ محمدسلیم نعیمی نے بطورممبرالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ادا کی ۔