جاپانی سفیر کی نیول چیف سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو 

جاپانی سفیر کی نیول چیف سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)جاپان کے سفیر وادا متسوہیرو نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا،دونوں معززین نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جاپان کے سفیر کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 
پاک بحریہ

مزید :

صفحہ آخر -