میگھا نے نعت شریف”شاہِ مدینہ“ یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی

 میگھا نے نعت شریف”شاہِ مدینہ“ یوٹیوب چینل پر ریلیز کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے شہرہ آفاق نعت شریف”شاہِ مدینہ“ کواپنی آواز میں ریکارڈ کر کے اپنے یوٹیوب چینل سے ریلیز کر دیا۔نعت کو میگھا پروڈکشن نے میگھا اسٹوڈیو یوٹیوب چینل سے ریلیز کیا ہے۔اس نعت کو کبیر سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے،کیمرہ مین کے فرائض کاشف احسان جبکہ میوزک کمال حیدر نے ارینج کیا،اس نعت کا میوزک مکس ماسٹر زریاب باقر نے تیار کیا ہے۔ میگھا کی آواز میں پیش کی گئی نعت شریف کو ریلیز ہونے کے بعد اب تک ہزاروں افراد سن چکے ہیں۔ 

مزید :

کلچر -