ڈرامہ سیریل”تھکن“مسلسل کامیابی کی جانب گامزن

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسرز آصف رضا میر اور بابر جاوید کی ڈرامہ سیریل”تھکن“مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے۔اس ڈرامہ سیریل میں نور الحسن،صباءحمید،صباءقمر اور یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔”تھکن“کو امین اقبال نے ڈائریکٹ کیا ہے۔اس ڈرامہ سیریل کی رائٹر فائزہ افتخار ہیں۔اس پراجیکٹ کے دیگر نمایاں فنکاروں میں توقیر ناصر،بندیا ،بلال قریشی اور وہاج شامل ہیں۔