پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑا معرکہ ، پاکستان سے ایسی شخصیت قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ابو ظہبی پہنچ گئی کہ دیکھ کر پوری ٹیم کا اعتماد بحال ہو جائے گا کیونکہ۔۔۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑا معرکہ ، پاکستان سے ایسی شخصیت قومی ٹیم کا ...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑا معرکہ ، پاکستان سے ایسی شخصیت قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ابو ظہبی پہنچ گئی کہ دیکھ کر پوری ٹیم کا اعتماد بحال ہو جائے گا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان آج انتہائی اہم میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترنے جارہاہے اور پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پریکٹس سیشن میں انضمام الحق نے کھلاڑیوں اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ الگ الگ سیشن میں بات چیت کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان35ون ڈے میچ ہوئے ہیں۔پاکستان نے31اور بنگلہ دیش نے چار میچ جیتے ہیں۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم بدھ کو شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں بنگلہ دیش کے خلاف سپر فور مرحلے کا میچ کھیل کھیلے گی جس کی اہمیت سیمی فائنل جیسی ہے۔جیتنے والی ٹیم فائنل میں جمعے کو بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

مزید :

کھیل -