بنگلہ دیش نے بھی شاہینوں کو ’دبوچ‘ لیا، اہم ترین میچ میں کتنا ہدف دیا؟ مکی آرتھر کی بھی ہوائیاں اڑا دیں

بنگلہ دیش نے بھی شاہینوں کو ’دبوچ‘ لیا، اہم ترین میچ میں کتنا ہدف دیا؟ مکی ...
بنگلہ دیش نے بھی شاہینوں کو ’دبوچ‘ لیا، اہم ترین میچ میں کتنا ہدف دیا؟ مکی آرتھر کی بھی ہوائیاں اڑا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاءکپ کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ مشفیق الرحیم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 116 گیندوں پر 99 رنز بنائے تاہم سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے، پاکستان کی جانب سے جنید خان نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں
ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 239 رنز بنائے۔ مشفیق الرحیم سب سے زیادہ 99 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دیگر بلے بازوں میں لٹن داس نے 6، سومیا سرکار 0، مومن الحق 5، محمد مٹھون 60، امرالقیس 9، مہدی حسن 12، محمود اللہ 25، مشرفی مرتضیٰ 14 اور روبیل حسین نے 1 سکور بنایا۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی نے 2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیم فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخرزمان، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، جنید خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لٹن داس، سومیا سرکار، مومن الحق، مشفیق الرحیم، محمد مٹھون، امرالقیس، محمود اللہ، مہدی حسن، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔