قتل کیس،ضمانت منسوخ ہونے پررکن بلوچستان اسمبلی احمد علی احاطہ عدالت سے گرفتار

قتل کیس،ضمانت منسوخ ہونے پررکن بلوچستان اسمبلی احمد علی احاطہ عدالت سے ...
قتل کیس،ضمانت منسوخ ہونے پررکن بلوچستان اسمبلی احمد علی احاطہ عدالت سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)قتل کیس میں ضمانت منسوخ ہونے رکن بلوچستان اسمبلی احمد علی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقامی عدالت میں ایم پی اے احمد علی کی قتل کیس میں ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی رکن بلوچستان اسمبلی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ملزم کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی جس پر پولیس نے رکن بلوچستان اسمبلی کو احاطہ عدالت سے گرفتارکر لیا۔گرفتاررکن اسمبلی احمد علی کاتعلق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔