امریکہ، چینی باشندے کو امریکی انجینئیرز کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

امریکہ، چینی باشندے کو امریکی انجینئیرز کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار
امریکہ، چینی باشندے کو امریکی انجینئیرز کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آن لائن)امریکی حکام نے بتایا ہے کہ انھوں نے ایک چینی باشندے کو امریکی انجینیئرز اور سائنسدانوں کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ جی چاو قن کو امریکی شہر شکاگو سے حراست میں لیا گیا اور اس پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔جی چاوقن اگست 2013 میں امریکہ الیکٹریکل انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کرنے آئے تھے جس کے بعد انھوں نے 2015 میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور 2016 میں امریکی فوج کے ریزروز میں شامل ہوئے تھے۔ شکاگو کی عدالت میں ان پر عائد مقدمے میں جی چاوقن پر الزام ہے کہ وہ چین کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس افسر کے لیے کام کر رہے تھے اور ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ 8 مخصوص افراد کے بارے میں تفصیل فراہم کریں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکہ میں موجود چند اور چینی افراد کی بھی جاسوسی کی تھی جو بحیثیت سائنسدان اور انجینئیر کام کر رہے تھے۔ ان میں چند وہ تھے جو امریکہ کے محکمہ دفاع کے لیے کام کر رہے تھے۔جی چاو¿قن نے امریکی فوج کے ریزروز میں کام کرتے ہوئے خاص طور پر کہا تھا کہ وہ کسی غیر ملکی حکومت سے رابطے میں نہیں ہیں اور نہ ہی انھوں نے امریکی فوجی اہلکار کو دیے جانے والے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی چین کے خفیہ ادارے کے افسر سے کسی قسم کے روابط ہیں۔