لوڈشیڈنگ میں اضافہ عوام کے ساتھ مذاق ہے، معراج الہدیٰ

لوڈشیڈنگ میں اضافہ عوام کے ساتھ مذاق ہے، معراج الہدیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے حکومت کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے اعلان کے باوجودشہروں میں 12گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے حکومتی نااہلی اور عوام پرسراسر ظلم قراردیتے ہوئے زوردیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں نہ صرف کمی کی جائے بلکہ حکمران اپنی انتخابی مہم کے دوران قوم سے کئے گئے وعدوں کے مطابق قوم کو بجلی بحران سے نجات سمیت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ٹھوس وعملی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ موسم سرما آتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے،حکومتی اعلان کے مطابق شہروں میں 6اوردیہی علاقوں میں8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی مگر اس کے برعکس غیر اعلانیہ اورطویل لوڈ شیدنگ کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنائی جارہی ہے۔اس وقت کراچی سمیت سندھ میں سورج آگ برسارہا ہے ،جیکب آباد سمیت سندھ کے بعض علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں اورکراچی میں تو گرمی سے کئی افراد جان بحق بھی ہوچکے ہیں ،بجلی کی لوڈشیڈنگ سے تو کراچی میں پانی کا بھی بحران پید ہوگیا ہے ۔عوام پہلے ہی بے روزگاری،مہنگائی اوربدامنی سے پریشان تھے اب بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ اورپانی بحران سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔بجلی،گیس،پانی،تعلیم سمیت صحت کی بنیادی سہولیات اپنی عوام کو مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت آئندہ ماہ اپنے تین سال پورے کرنے کو ہے پھر بھی ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے عملی طورکچھ بھی نہیں کیا۔جس کی وجہ عوامی مسائل کی بجائے تمام ترتوجہ ذاتی کاروبار اوردولت جمع کرنا ہے،پانامہ لیکس کے انکشافات اس کا واضح ثبوت ہیں۔